(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں عدالت میں پیشی کے لئے جانے والی خاتون کو شوہر نے اپنے والد کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد محمد یار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی چار سال قبل حبیب اللہ ساکن نصرت کلے کبل سے ہوئی تھی۔ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے کچھ ماہ پہلے ان کی بیٹی میکے آئی تھی اور شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ آج بروز ہفتہ ہم تاریخ پیشی کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں میرے داماد حبیب اللہ اور اس کے والد نے فائرنگ کی جس سے میری بیٹی جاں بحق اور ایک راہ گیر عمر علی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔
