Swat

صحافی محبوب علی کااپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سینئر صحافی اور جیونیوز ملاکنڈ کے بیورو چیف ڈاکٹر محبوب علی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، جہاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال کی نگرانی میں ”جنگ کے دوران صحافیوں کے کام کے دوران ان پر پڑنے والے اثرات“ پر تحقیق کرکے پاکستان کے تناظر میں کشیدہ صورتحال کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پڑنے والے دباو، اس کی نوعیت اور اس سے صحافتی فرائض پر مرتب ہونے والے اثرات کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹر محبوب علی کے تحقیقی مقالے کا جائزہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز محققین نے لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔