(باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ بہا، ڈوغلگو میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا اور ڈراما رچانے کے لئے خود پر بھی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر علی نے اپنی بیوی چار بچوں کی ماں سکینہ پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی اور پھر خود کو فائرنگ کرکے معمولی زخمی کیا، تاکہ ڈراما رچا سکے کہ کسی نے ان پر فائرنگ کی ہے۔ لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے ڈراما ناکام بنا دیا۔
Swat
