(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شر پسندوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔جن تین ملزمان نے گذشتہ روز سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کی تھی، اس سے دو پولیس اہلکار اور نجی بنک کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے تھے۔ سوات پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی ویڈیو حاصل کرکے ان پر انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صغیہئ راز میں رکھا جائیگا۔
Swat
