Swat

مٹہ،چھری کے وار سے فلائنگ کوچ ڈرائیور قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ برتھانہ میں ایک شخص نے چھری کے وار کرکے فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ ڈرائیور آصف برتھانہ چوک میں گاڑی کھڑی کرکے سواریوں کو اکھٹا کرنے کے لئے مٹہ، مٹہ کی آوازیں لگا رہا تھا کہ اس دوران ملزم رفیع اللہ نے آکر ڈرائیور کو کہا کہ آوازیں مت لگاو، یہ عمل مجھے اچھا نہیں لگتا۔ پھر جب ڈرائیور نے دوبارہ آواز لگائی، تو ملزم رفیع اللہ نے چھری نکال کر آصف پر وار کیا جس سے آصف چل بسا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں