(باخبر سوات ڈاٹ کام) 9 مئی کے واقعات کے بعد سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا پہلا ویڈیو پیغام منظر پر آگیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر امجد بہت غصے کے انداز میں اپنے کارکنوں اور عہدیداروں کو کہہ رہے ہیں کہ آپ تو ایسے غائب ہوگئے ہیں جیسے یہ147 مقدمے خان صاحب پر نہیں آپ پر بنے ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے جو لوگ نوکریوں اور ٹکٹوں کے لئے ان کا پیچھا نہیں چوڑتے تھے، آج وہ لوگ کہاں ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ویلج کونسل کی سطح پر اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔
Swat
