Swat

سوات پولیس کے افسروں اور اہلکاروں میں توصیفی اسناد و انعامات تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپورانے فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سوات پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس حوالے سے تھانہ مینگورہ میں تقریبِ تقسیمِ انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپورنے شرکائے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کا وقا ر بلند ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں