(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سرکل بریکوٹ کے پولیس افسران اور اہلکاروں میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس حوالے سے تھانہ غالیگے میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکائے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Swat
