(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے قریب چیئر لفٹ اُلٹنے سے دریا میں گرنے والی ماں اور کمسن بچی کی لاشیں دوسرے روز بھی نہ مل سکیں۔ گذشتہ روز ڈولی لفٹ اُلٹنے سے ماں اور ان کی گود میں ایک سالہ بچی دریا میں گرگئی تھیں۔ ان کے والدین معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ اتوار کو صبح سے مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے دن بھر ماں بیٹی کی لاشوں کی تلاش کی لیکن دریا میں پانی کے بہاو میں اضافے کی وجہ سے لاشیں نہ مل سکیں۔ آج پیر کو لاشوں کی تلاش کے لئے کارروائی دوبارہ شروع کی جائیگی۔
Swat
