Swat

واسا سوات کی جانب سے ’عیدالاضحی آپریشن‘ کامیابی سے مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات (ڈبلیو ایس ایس سی سوات) نے تین روزہ عیدالاضحی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ عید کے تین دنوں میں قربانی کے جانوروں کی تقریباً 1855 ٹن آلائشیں اور باقیات اٹھائی گئیں۔ آلائشیں اور باقیات ڈمپنگ سائٹ میں محفوظ طریقے سے مٹی اور چونے کا کور دینے اور سپرے کے بعد تلف کیا گیا۔ عیدالاضحی آپریشن کا افتتاح عید کے پہلے روز قائم مقام ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے کیا تھا۔ جنرل منیجر آپریشن انجینئر ذیشان پرویز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آپریشن میں 500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ 100 سے زائد گاڑیوں میں آلائشیں اٹھائی گئیں۔ مینجمنٹ سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود رہا۔ مختلف ٹیمیں آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں