Swat

واجد علی خان کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا امکان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی کے سابق مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی ہدایت پر ن لیگ سوات کے عہدیدار جمعرات کو جرگہ کی شکل میں واجد علی خان کے حجرہ گئے اور ان کو باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر واجد علی خان نے جرگے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ اے این پی خیبر پختون خوا کی جانب سے واجد علی اور عبداللہ یوسفزئی کو شوکاز نوٹس دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بدھ کو ساتھیوں سمیت اے این پی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد علی خان ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے جس کے بعد ن لیگ ان کو این اے 3 سوات کا ٹکٹ دے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔