(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ میاں کلے، بیاکند میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق وقتی تکرار پر جبران نے اپنے بھائی طلحہ پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
