Swat

تعلیمی بورڈز میں جگاڑ کا کوئی نظام نہیں، عمر حسین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بورڈز کوآرڈی نیشن کونسل کی جانب سے سوات تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری عمر حسین نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز میں جگاڑ کا کوئی نظام نہیں۔ تمام تعلیمی بورڈز نے احسن طریقے سے حالیہ امتحانات منعقد کرائے۔ جن پوزیشنوں کی خالی پوسٹوں کی بات کی گئی ہے، اُن تمام پر عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کے مطابق قانونی قواعد و ضوابط کے مطابق اہل افسران اپنے فرائض منصبی انتہائی خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ کوآرڈی نیشن کونسل نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں قواعد کے مطابق کام جاری ہے اور جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔