(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ وتکے کے محلہ گل آباد میں کھوکھلی پہاڑی کا تودہ گرنے سے نیچے کھیلنے والے چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے دو کو مردہ اور دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ اس علاقہ کے قریب زمرد کی کان ہے اور آس پاس کے لوگوں نے زمرد کی تلاش میں گھروں کے اندر کھدائی کی اور کھدائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پورا پہاڑی علاقہ کھوکھلا ہو چکا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 سالہ سبحان ولد حضرت، 6 سالہ منال ولد حضرت کو مردہ حالت میں اور دس سالہ زین ولد رفیع اللہ، سائل ولد اقبال کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قائم قام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
Swat
