Swat

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے معذور بھرتی ہونے والا نائب قاصد بے دخل کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں دونوں ہاتھوں سے معذور بھرتی ہونے والے نائب قاصد کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان عبید حیات ولد آبِ حیات ساکن شاہ پور شانگلہ جو پیدائشی طور پر ہاتھوں کی نعمت سے محروم ہیں، کو سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیکھ کر وزیر اعلیٰ ہاوس بلایا تھا۔ اس وقت ان کی خبر الیکٹرانک میڈیا کی شہ سرخی بنی تھیجس کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے نوجوان کو اپنے سیکرٹریٹ کے شعبہ اکاونٹس میں 17 جنوری2021ء کو نائب قاصد کی پوسٹ پر بھرتی کیا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے پشاور میں اپنے لئے کمرہ کرایہ پر اٹھایا اور باقاعدگی سے دفتر جاکر کام کرتا رہا۔ عبید حیات نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ 10 جولائی 2023ء کو حسبِ معمول جب وہ کام کے لئے دفتر گیا، تو وہاں ان کو بتایا گیا کہ ان کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ ان کو واپس بحال کیا جائے۔ وہ انتہائی غریب اور معذور ہیں۔ وہ دونوں ہاتھوں کی نعمت سے محروم ہیں،لیکن وہ پاؤں اٹھا کر ان کو دعایں دیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اکاؤنٹس آفیسر شاہ ولی خان نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے ان کو عارضی طور پر بھرتی کیا تھا اور مالی سال ختم ہونے پر ان کی نوکری ختم ہوگئی ہے۔ اب اگر موجودہ نگران وزیر اعلیٰ ان کو کہہ دے تو ان کو دوبارہ ملازمت دی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔