(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ میں بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری جس میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ وینئی میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
