(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن، کوہستان اور ضلع بٹگرام کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کے پریس ریلیز کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66 کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ / بشام، 33 کے وی تھا کوٹ اور 33کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی 20 سے 31 جولائی 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔
Swat
