(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو پولیس نے کانجو ٹاؤن شپ کے گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایچ اُو فضل رحیم خان کے مطابق ٹاؤن شپ میں مختلف گھروں سے چوریاں ہورہی تھیں، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ملزمان رئیس خان ساکن شکردرہ کابل افغانستان حال چارسدہ اور لوکل سہولت کار نجیب اللہ ولد ساکن کوزہ بانڈئی کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ سونا، آرٹیفیشل جیولری، لیپ ٹاپ، یو ایس بی اور ملکی و غیر ملکی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم رئیس افغانی کے قبضے سے چوری کی رقم سے خریدی گئی موٹر کار نمبر ANA-266 بھی برآمد کیگئی ہے۔ ملزمان کئی سالوں سے مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔
Swat
