(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر علی نے اپنے گھر میں اپنی بیوی مسماۃ(ط) اور ایک شخص جاوید علی پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل، غیرت کے نام پر کیا گیا۔
Swat
