(باخبر سوات ڈاٹ کام) این اے 3 سوات میں مسلم لیگ کے سرکردہ کارکنوں نے سابق ایم پی اے ملک فدا محمد خان کو موزوں امیدوار قرار دے دیا۔ ملک فدا محمد خان 1988ء میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ وکلاء کے مسائل کے حل میں بھی پیش پیش رہے۔ 2005ء میں بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ بار سوات کے صدر منتخب ہوئے۔ نائب صدرہائی کورٹ بار مینگورہ بینچ بھی رہ چکے ہیں۔ ملک فدا محمد خان نے این اے 3 کے ٹکٹ کیلئے مسلم لیگ کو درخواست جمع کرادی ہے۔
Swat
