(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم سوات نے سکول میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ تعلیم سوات فضل خالق کی سربراہی میں کمیٹی نے سکول کا دورہ کیا اور نقصانات کا ابتدائی جائزہ لیا۔ ڈپٹی ای ڈی اُو محمد خالق نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سکول مکمل طور پر جل گیا ہے۔ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز بعد میں نقصان کا درست تخمینہ لگایا گیا۔
