Swat

گورنمنٹ ہائی سکول ٹوپسن میں خوفناک آتشزدگی، سکول جل کر خاکستر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے گورنمنٹ ہائی سکول ٹوپسن میں خوفناک آتشزدگی سے تمام سکول جل کر خاکستر ہوگیا جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس سکول میں آگ لگی جس نے سکول کے باقی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے سکول کے تمام نو کمرے و برآمدے، سکول کا فرنیچر، سٹیشنری اور ریکارڈ مکمل طور پر جل گیا۔ سکول کے چوکیدار کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ چوکیدار کی جانب سے آگ کی اطلاع دیر سے ریسکیو کو دینے کی وجہ سے ریسکیو کے اہلکار بھی دیر سے پہنچے۔ بعد میں جب انہوں نے آگ بجھائی تو سکول مکمل طور پر جل گیا تھا۔ اس سکول میں آس پاس کے علاقوں کے پانچ سو سے زیادہ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکول جل جانے کے بعد پیر سے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بند ہو جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔