Swat

سوات، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی اُو کا رات کو گشت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے رات کا گشت شروع کردیا۔ گذشتہ رات گئے انہوں نے سیدو شریف کا پیدل گشت کیا اور مختلف علاقوں میں موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ان کو ڈیوٹی انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بازار میں دکانداروں اور چوکیداروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے تھانہ سیدو شریف کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں پر روزنامچہ سمیت ریکارڈ چیک کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔