(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے رکن، سابق وفاقی وزیر اور 9 مئی کے بعد روپوش مراد سعید کو گرفتار کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اطلاع پر مراد سعید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے، جہاں مراد اس سے 9 مئی، ارشد شریف قتل کیس اور ارشد شریف کے لیپ ٹاپ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مراد سعید کی گرفتاری کو انتہائی خفیہ رکھا ہے۔ اس خبر کے حوالے سے کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
Swat
