(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر بجلی کی ترسیل و مرمت کی وجہ سے بجلی بند رہے گی۔ پیسکو کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132 کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66 کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33 کے وی تھا کوٹ اور 33 کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی 12 اگست سے 31 اگست 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔
Swat
