Swat

اپر سوات، ٹی ایم ایز کی جانب سے ”ٹورسٹ انٹری فیس“ ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ اور بحرین میں ٹی ایم ایز کی جانب سے ”ٹورسٹ انٹری فیس“ کے نام پر اذیت ناک ٹیکس کو مہمانوں کے ساتھ لڑائی کے بعد ختم کردیا گیا۔ ملم جبہ اور بحرین کے ٹی ایم ایز نے مہمانوں کی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کا عمل بہت کم رقم پر ٹھیکے پر دیا تھا، جہاں پر ٹھیکیداروں نے ڈنڈا بردار افراد کو کھڑا کیا تھا، جو مہمانوں کے علاوہ مقامی لوگوں سے زبردستی ٹیکس وصول کرتے تھے اور اکثر اوقات یہ ڈنڈامار افراد مہمانوں اور مقامی افراد سے جھگڑا بھی کرتے تھے۔ اکثر اوقات مار پیٹ بھی کرتے تھے۔ مار پیٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات نے اس ٹیکس کی وصولی کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔