(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پختون تحفظ مومنٹ کے عہدیداروں کے خلاف مڈ نائٹ گرینڈ آپریشن میں پی ٹی ایم کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے تھری ایم پی او وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھروں پر چھاپے مار کر پی ٹی ایم کے صوبائی کوآرڈی نیٹر ادریس باچا، ضلعی کوآرڈی نیٹر میر انعام خان ایڈوکیٹ اور کارکنوں کو گرفتار کرکے بیشتر کو جیل بھیج دیا۔ انتظامیہ کی ہدایت پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے عطا اللہ جان ایڈوکیٹ اور دیگر کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے۔ سوات بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کی جانب سے ڈی سی اور ڈی پی اُو سے ملاقات کے بعد ڈی سی نے تینوں وکلا کے خلاف تھری ایم پی اُو کا آرڈر واپس لے لیا۔
Swat
