(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو الگ واقعات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ امانکوٹ مینگورہ کے محلہ میرا خیل میں رحمت کے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی اور دو خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ امدادی کارروائی میں ایک بچی فاطمہ کو مردہ اور دو خواتین کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال بلکارئی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
