(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کی جانب سے ٹھیکیدار کو دیا جانے والا ایک کروڑ روپے کا چیک اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کی دجہ سے باؤنس ہوگیا۔ سوات یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا گیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خزانچی کے دستخط تھے، لیکن جب وہ ٹھیکیدار چیک کیش کرنے نیشنل بنک آف پاکستان گیا، تو معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے اکاونٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہیں۔ اس لئے یونیورسٹی کا چیک باؤنس ہوگیا۔
Swat
