(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی ایس ایل کے ٹیم کراچی کنگز کے زیر اہتمام کراچی کنگز کے وائس پریزیڈنٹ اور ٹیم منیجر نوید رشید کی زیر نگرانی سہ روزہ ٹرائلز کا آغاز سوات کے چارباغ گراؤنڈ میں ہوگیا ہے، جس میں محمد مسرور ہیڈ کوچ، ٹیسٹ کریکٹر شاداب کبیر اور کوچ حنیف ملک کی نگرانی میں چار سو سے زائد نوجوان کریکٹروں نے ٹرائلز دئے، جس میں ضلع سوات، شانگلہ، دیرلوئر، دیر اپر، ملاکند اور دیگر اضلاع کے فاسٹ باؤلرز، سپین باؤلرزاور بیٹسمین کے ٹرائلز ہوئے۔ ان میں اچھے کھلاڑی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آیا۔ ٹرائلز آج اور کل بھی جاری رہیں گے جس میں باجوڑ،مردان، صوابی اور دیگر اضلاع کے کھلاڑی ٹرائلز دینگے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش پایا گیا۔ اس موقع پر شاداب کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوات میں کراچی کنگز کے ٹرائلز کا مقصد یہاں کے نئے ٹیلنٹ کو ملکی و غیر ملکی کرکٹ میں شامل کرنا ہے۔
Swat
