Swat

سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ یوتھ کونسلر کبل کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد علی نے445 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار اصف خان کو 250 ووٹ ملے۔ڈوغلگو مٹہ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر جے یو آئی کے عبدالرحمان نے 1173ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، مد مقابل آزاد امیدوار محمد اسماعیل کو721 ووٹ ملے۔ بریکوٹ شرقی میں پی ٹی آئی کے امجد علی 578 ووٹ لیکر کسان کونسلر منتخب ہوئے، مد مقابل اے این پی کے امیدوار اکبر علی نے274 ووٹ حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں