Swat

کبل سر سینئی،چلتی فلائنگ کوچ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ سر سینئی میں چلتی فلائنگ کوچ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق احسان اللہ ساکن شاہ ڈھیرئی عدالت سے پیشی کے بعد مسافر کوچ میں جارہا تھا کہ راستے میں مخالف فریق نے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان اللہ اور ایک خاتون جو کوچ میں سفر کر رہی تھی، شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں