Swat

اوڈیگرام،مین روڈ سے مسلح افراد نے نوجوان کو اِغوا کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام کے مین مینگورہ، پشاور روڈ سے مسلح افراد نے 24 سالہ نوجوان کو اِغوا کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اسد خان سڑک کے کنارے جارہا ہے کہ تین ڈبل کیبن گاڑیوں میں مسلح افراد مین روڈ کو بند کرکے نوجوان کو گاڑی میں ڈال کر اغوا کرتے ہیں اور اس کے بعد روڈ کھول دیتے ہیں۔ واقعے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اگلے دن نوجوان کو تھانہ سی ٹی ڈی پولیس لائن کبل سے رہا کیا جاتا ہے۔ نوجوان کے مطابق مسلح افراد ان کا چہرہ ڈھانپ کر لے گئے اور رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد صبح ان کو تھانہ سی ٹی ڈی سے چھوڑ دیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کانجو ٹاؤن شپ اور کوزہ بانڈئی سے بھی پولیس نے دو افراد کو اِغوا کیا تھا، جن کو بھی بعد میں تھانہ سی ٹی ڈی سے رہا کردیا گیا تھا۔ دن دہاڑے لوگوں کو مسلح افراد کی جانب سے لوگوں کو اُٹھانے کے عمل سے مقامی افراد میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔