(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل مینگورہ (بابوزئی) نے اختیارات نہ ملنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سٹی کونسل کا اجلاس سخت گرمی میں سڑک پر کیا۔ تمام ویلج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کے چیئر مین اور خواتین کونسلروں نے سڑک پر کرسیاں لگا کر سٹی کونسل کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سٹی مئیر شاہد علی خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق دیا جائے۔
Swat
