(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چوروں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی رات 17 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا۔ کبل کے علاقہ قلاگے میں پولیس چوکی کے قریب چوروں نے ایک ہی وقت پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر انہیں لوٹ لیا۔ قلاگے میں اہل علاقہ نے لوٹ مار کے خلاف پولیس چوکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس حوالے سے سوات کی سرگرم سماجی کارکن اور قانون دان نیلم چٹان نے کہاہے کہ سوات میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہیں۔ حکومت اوردیگرذمہ داران سوات کے عوام کو تحفظ فراہم کریں، بصورت دیگروہ سڑکوں کارخ کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
