(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں دکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسمی سلمان ولد عبدالغفور ساکن گوگدرہ اپنی دکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران دکان کے قریب خستہ حال دیوار گرنے سے وہ ملبے تلے دب گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش ملبے سے نکال دی۔
Swat
