(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پختون تحفظ مومنٹ خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ادریس باچا کی رٹ منظور کرتے ہوئے ان کا نام شیڈول فور سے نکالنے اور ان کا شناختی کارڈ کھولنے کے احکامات جاری کردئے۔ ادریس باچا کی جانب سے اُن کے وکلا عمر علی شاہ اور بیرسٹر اسد حمید الرحمان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے ان کی رٹ منظور کرتے ہوئے حکم جاری کردیا۔
Swat
