Swat

سوات، 2 تا 6 اکتوبر پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 2 تا 6 اکتوبر 2023ء پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اُو سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مذکورہ پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مہم کے دوران 308138 گھرانوں میں موجود 467965 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے 449 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرِ نگرانی 2001 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جو مجموعی طور پر 467965 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔