Swat

مینگورہ کی مصروف ترین نشاط چوک میں فائرنگ، بیٹا جاں بحق،باپ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے سب سے مصروف ترین نشاط چوک میں فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ جمعرات کو صبح کے وقت طوطی رحمان اپنے والد بخت زادہ کے ساتھ جارہا تھا کہ ملزم عمران ولد خانے ساکن اوڈیگرام نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے مصروف ترین چوک میں بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں طوطی رحمان موقع پر جاں بحق اور ان کے والد بخت زادہ شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او مینگورہ اور ٹریفک اہلکاروں نے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول کے خاندان کے درمیان پرانی دشمنی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔