(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم،7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی سے ہے۔ سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے آنے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے لیٹر نمبر UOS/Acad/433 پر ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا۔ اس عمل پر یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا۔
Swat
