(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نامعلوم افراد کی جانب سے قتل گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ نامعلوم افراد نے مزید دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ کانجو کے محلہ بالختئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ریاض خان ساکن برہ بانڈئی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع تختہ بند میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 32 سالہ صدام ولد منیر جاں بحق ہوگیا۔ گذشتہ روز بھی مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے دونوں افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
