Swat

عوامی مسائل کے حل میں ڈی آری سی کا کلیدی کردار ہے، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن محمد علی خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل میں مصالحتی کمیٹیوں (DRC) کا کلیدی کردار ہے۔ کیوں کہ یہ کمیٹیاں غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعی ت کے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈی آر سی ضلع سوات کے چیئرمین اور ممبران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے ریجنلپولیس آفیسر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں