Swat

سوات، مختلف علاقوں میں چوروں کا راج بر قرار، مزید دو دکانیں لوٹ لی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں چوروں کا راج بر قرار ہے۔ چور مزید دو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے اُڑے۔ تھانہ منگلور سے چند فرلانگ کے فاصلے پر نامعلوم چور رات کوحیات سپر سٹور کے تالے توڑ کر 31 لاکھ کا سامان اور14 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔ سالنڈہ بازار میں دن کے وقت چور برکت علی کی دکان کے تالے توڑ کر7 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کی رپورٹ درج کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔