(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے روزنامہ مشرق سوات بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزاد عالم بھی موجود تھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ روزنامہ مشرق اس صوبے کا سب سے پرانا قومی اور قابلِ اعتماد اخبار ہے۔ حالیہ دنوں میں اخباری صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اخبارات نے مجبورا ًصفحات بھی کم کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد جب ملک اور اس صوبے میں ن لیگ کی حکومت بنے گی، تو ن لیگ ملکی اور صوبائی سطح پر اخبارات کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم تبھی ترقی کرتی ہے، جب وہاں امن ہو۔ میاں نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا تھا۔ آئندہ بھی میاں نواز شریف ہی ملک میں امن قائم کریں گے، جس سے ملک میں خوشحالی آئیگی اور معیشت میں بہتری آئیگی۔
Swat
