Swat

سوات بورڈ انٹرامتحانات، ایس پی ایس نے میدان مار لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بورڈ نے انٹرامتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایس پی ایس کالج نے پہلے تین میں سے دو پوزیشن حاصل کرکے سبقت حاصل کرلی۔ پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ سیکرٹری ہائر ایجوکشن ارشد خان نے کا میاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایس پی ایس کالج سوات کی ازکا مستان، دوسری الرازی سکول کانجو کی حاجرہ اسماعیل اور تیسری پوزیشن ایس پی ایس کالج کی راحیلہ محبوب نے حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میں تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے عزیر احمد، معاذ حسین اور اسحاق خان نے حاصل کیں۔ کمپیوٹر سائنس گروپ میں پہلی دو پوزیشنیں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے محمد الیاس خان، روح اللہ حامد اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول الوچ شانگلہ کی عائشہ رحمان نے حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف کی سمرین، دوسری گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور کی ماریہ، تیسری پوزیش حمیرہ (پرائیویٹ) اور چوتھی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور کی سمرین نے حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔