(باخبر سوات ڈاٹ کام)محمد رحمان سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوڈیگرام نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے 2008ء میں جہانزیب کالج سوات سے اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری لی۔ بعد ازاں وفاقی اُردو یونیورسٹی اسلام آباد سے 2012ء میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ ابھی اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کیا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کانفرنس روم میں وی سی گل مجید خان، اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر شیر علی خان اور اکنامکس کے پروفیسرز ڈاکٹر محمد اعظم خان، ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈاکٹر مکمل شاہ، ڈاکٹر فضل واحد اور دیگر پروفیسرز اور طلبہ اس موقع پر موجود تھے۔
