(باخبر سوات ڈاٹ کام)کوکارئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اہلکار عمر رزاق کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او کے دفتر سے جاری بیان میں فائرنگ کو غلطی سے گولی چل جانے کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
Swat
