(باخبر سوا ت ڈاٹ کام) انٹی کرپشن ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان اور ملاکنڈ سے سابق ایم این اے جنید خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔ دونوں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات درج ہیں جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہے۔ گذشتہ روز وہ اپنے وکیل سہیل سلطان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں مقدمات میں ریکارڈ نہیں آیا ہے۔ اس لئے مقدمات اور ضمانت میں توسیع دی جائے جس پر عدالت نے ریاض خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اور جنید خان کو 16 اکتوبر تک توسیع دے دی۔
Swat
