(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں بھی ضلع سوات کے تمام سرکاری ملازمین، ریٹا ئرڈ سرکاری ملازمین کا ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ جس میں ضلع سوات کے تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے شرکت کی۔ مختلف تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن اپنے اپنے دفاتر اور اداروں سے نکل کر جلوس کی شکلوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 ملابابا میں جمع ہوگئے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہم نگران حکومت کی طرف سے نافذ کردہ پنشن اصلاحات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔
Swat
