Swat

واسا سوات، شدید مالی بحران کا شکار،ملازمین تنخواہوں سے محروم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سوات شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے واسا سوات کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ واسا سوات کا سی ای او نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا، جس کی وجہ سے اس میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین نے کام چھوڑ دیا۔ شہر میں صفائی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ملازمین نے کل ہفتہ سے شہر بھر کو پانی بند کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ واسا کے آٹھ سو سے زائد ملازمین نے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ ادا کی جائے۔ ادارہ کا سی ای او تعینات کیا جائے، بصورت دیگر وہ ہڑتال پر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں